عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران پر حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر نئی امریکی پابندیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی تجارتی منڈی میں برطانوی برینٹ خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت بڑھ کر 76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) بھی اضافے کے بعد 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :خام تیل کی قیمتیں مزید 2 فیصد گر گئیں ، پیٹرول وڈیزل مزید سستا ہونے کا امکان

توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران سے تیل کی ممکنہ سپلائی میں کمی اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کار خام تیل کی خریداری کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

خطے میں کشیدگی برقرار رہی یا ایران پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کی گئی تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے جس کے اثرات دنیا بھر میں ایندھن، ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران پھر آمنے سامنے ، تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں

یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایران کی تیل فروخت سے متعلق رعایت کو محدود کرتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ ایران نے اس اقدام کو مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مناسب جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔ ان پیش رفتوں کے بعد عالمی توانائی کی منڈی میں غیر یقینی صورتحال مزید گہری ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles