سونے کی قیمتوں میں پانچویں روز کمی ، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

سونے کی قیمتوں میں پانچویں روز کمی ، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی سامنے آئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4700 روپے سستا ہو کر430236 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4029 روپے کم ہوکر 368858 روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سال کے آغاز میں سونا خریدنے والوں کا کیا بنا ؟ فائدہ یا نقصان ، جانیے

فی تولہ چاندی کی قیمت 138 روپے کم ہوکر 6421 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4078 ڈالر پر آگیا۔

قبل ازیں آج صبح عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,125.59 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 2 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی گر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی ریال خرید لیں یا انتظار کریں؟ خریدار کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے ، خبر آگئی

دوسری جانب اگست کی امریکی گولڈ فیوچر قیمت 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,136.30 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئیماہرین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہنگائی کے حوالے سے دوبارہ تشویش پیدا ہوئی، جس کے باعث بانڈ مارکیٹ دباؤ میں آئی، ڈالر مضبوط ہوا اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، تاہم بعد میں مارکیٹ نے استحکام کی کوشش کی۔

editor

Related Articles