پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج کچھ دیر بعد بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اہم بیان جاری کریں گے جس میں صوبے میں امن و امان دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے متعلق اہم امور پر افواج پاکستان کا موقف پیش کریں گے
پریس کانفرنس میں بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشنز حالیہ دہشت گرد حملوں سرحدی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی پیش رفت اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات ریاست مخالف عناصر کے عزائم بیرونی مداخلت اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق بھی میڈیا کو بریف کریں گے ۔