اربوں روپے کے نقصان پر قابو پانے کیلئے لیسکو کا بڑا قدم ، سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ

اربوں روپے کے نقصان پر قابو پانے کیلئے لیسکو کا بڑا قدم ، سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ

بجلی چوری اور لائن لاسز کے باعث اربوں روپے کے مالی نقصان پر قابو پانے کے لیے لیسکو نے بڑے پیمانے پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو کو ایک لاکھ سے زائد اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا ہدف دیا ہے، یہ سمارٹ میٹرز بالخصوص ان فیڈرز پر لگائے جائیں گے جہاں لائن لاسز اور بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے۔

منصوبے کے تحت تقریباً 1 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے سنگل فیز اور تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے، حکام نے رواں سال کے دوران نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سال 26 -2025 : عوام نے ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول و ڈیزل خریدا، اعداد و شمار سامنے آگئے

اس منصوبے کے مطابق ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 94 ہزار 800 سنگل فیز جبکہ بجلی چوری سے متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 400 تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بجلی چوری کی مؤثر نگرانی، نقصانات میں کمی اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles