افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے اسلام کے لبادے میں چھپے مکروہ چہرے بے نقاب

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے اسلام کے لبادے میں چھپے مکروہ چہرے بے نقاب

افغان طالبان کی رجیم اور فتنہ خوارج جیسے انتہا پسند گروہ ایک بار پھر اسلام کے مقدس نام کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کے حقیقی چہرے اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ گروہ اسلام جیسے پرامن مذہب کو دہشت کی علامت بنانے پر تلے ہوئے ہیں، معصوم انسانوں کا خون بہانا، خودکش دھماکے کرنا اور مساجد کو نشانہ بنانا اسلام نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔

مزید پڑھیں:افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب، سابق افغان جنرل کے سنسنی خیز انکشافات

افغان طالبان رجیم ایک جانب امارات اسلامی کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب ہندوتوا نظریہ سے بھی ہاتھ ملاتے ہیں ، امارتِ اسلامیہ کے آفیشل اور نان آفیشل اکاؤنٹس دن رات پاکستان پر حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

افغان طالبان رجیم بھارت میں ہونے والے دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں  جبکہ پاکستان میں دہشتگردی پر خاموش رہتے ہیں اور دہشتگردی کی کارروائیوں پر اپنے رویہ سے بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرتے ہیں  ۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام نے امن و امان کا حکم دیا ہےمگرافغان رجیم اور فتنہ الخوارج  نفرت اور بربریت کے علَم بردار ہیں ، افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *