آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا

آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پہلے مرحلے میں تین معزز ججز نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا تقریب میں اعلیٰ عدلیہ اور وکلاء کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان بھی موجود رہے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور دیگر اہم حکومتی لا افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

یہ خبربھی پڑھیں :جسٹس امین الدین خان 3 سال کےلئے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل وفاقی وزارت قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت کے مجموعی طور پر چھ ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس کریم خان، جسٹس روزی خان، جسٹس علی باقر اور جسٹس ارشد حسین اب نئے قائم ہونے والے وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے۔

عدالت کا مرکزی دفتر اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم کیا جا رہا ہے جہاں چیف جسٹس امین الدین خان روم نمبر ایک میں فرائض سرانجام دیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر روم نمبر دو میں منتقل ہوں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں :وفاقی شرعی عدالت کا 26ویں آئینی ترمیم کا خیر مقدم

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی تھی جہاں صدر آصف علی زرداری نے اُن سے حلف لیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی اعلیٰ حکومتی شخصیات شریک تھیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں موجود تھےیہ تاریخی اقدامات ملک میں آئینی معاملات کے تیز اور شفاف فیصلے کی جانب ایک نئے باب کا آغاز سمجھے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *