تنخواہیں اور پینشن کس تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر

تنخواہیں اور پینشن کس تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر

خیبرپختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی صرف یکم تاریخ کو کی جائے گی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب سے یکم تاریخ سے قبل کسی بھی صورت میں تنخواہیں یا پینشنز ادا نہیں کی جائیں گی۔

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ اکتوبر کے آخر میں تنخواہوں کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو مالی مشکلات سے بچایا جا سکے اور تنخواہوں کی باقاعدہ ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ ہر ماہ ملازمین کو مقررہ تاریخ پر تنخواہیں اور پنشنز ملیں اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا الجھن پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کو یکم نومبر سے قبل ایڈوانس تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری

صوبائی حکومت نے تمام محکموں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ یکم تاریخ سے قبل کسی بھی قسم کی ادائیگی نہ کریں اور تنخواہوں کی تقسیم کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کریں۔

اس فیصلے کا مقصد ملازمین کی مالی منصوبہ بندی کو سہولت دینا اور انہیں غیر متوقع مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم تاریخ کی پابندی سے تنخواہوں اور پینشنز کے حوالے سے شفافیت بڑھے گی اور مالی عمل میں نظم و ضبط قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری: الاونس میں بڑا اضافہ

یہ فیصلہ صوبائی سطح پر مالی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے، ملازمین کی سہولت کو یقینی بنانے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *