گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، ایم جی گاڑیوں کیلئے خصوصی رعایت آگئی

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، ایم جی گاڑیوں کیلئے خصوصی رعایت آگئی

ایم جی موٹرز پاکستان نے پاکستان آٹو پارٹس شو کے موقع پر اپنے مقبول ماڈلز پر خصوصی رعایتی پروموشنز کا اعلان کر دیا ہے، جو صرف 14 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ پیشکشیں محدود مدت کے لیے ہیں جن کا مقصد صارفین کو جدید ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے انتخاب میں بہتر مواقع فراہم کرنا اور انہیں مالی لحاظ سے اضافی فائدہ پہنچانا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ تین روزہ پروموشن کے دوران ایم جی ایس ایس PHEV کی بکنگ کرنے والے خریداروں کو مفت پورٹیبل چارجر دیا جائے گا، جو کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں بڑی سہولت پیدا کرتا ہے۔

اسی طرح، ایم جی فور Excite اور زیڈ ایس Excite ماڈلز کی خریداری پر صارفین کو 5 لاکھ روپے کی شاندار رعایت فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ سال 2025 میں قیمت میں کمی کی سب سے بڑی پیشکش ہے، جس سے صارفین کو حقیقی مالی فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے ایم جی موٹرز کا کہنا تھا کہ پروموشن سے فائدہ اٹھانے کے لیے بکنگ کے وقت کم از کم جزوی ادائیگی لازمی ہوگی، اور تمام آرڈرز کی انوائسنگ نومبر کے مہینے میں مکمل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو‘‘ گاڑی کی فروخت میں بڑی کمی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

کمپنی کے مطابق اس پروموشن کا مقصد نہ صرف گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے بلکہ صارفین کو عالمی معیار کی ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیاں مناسب قیمت پر فراہم کرنا بھی ہے، تاکہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے آٹو سیکٹر میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کا فروغ ممکن ہو سکے۔

ایم جی موٹرز نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایتی آفرز صرف تین دن کے لیے دستیاب ہوں گی اور 16 نومبر کے بعد ختم ہو جائیں گی، جس کے بعد یہ خصوصی مراعات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

کمپنی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اس محدود مدت میں آفر سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ مستقبل میں ایسے ڈسکاؤنٹس دوبارہ دستیاب ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور ایم جی کی یہ حکمتِ عملی صارفین کو جدید، ماحول دوست ٹیکنالوجی کی طرف مائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کمپنی کو توقع ہے کہ یہ تین روزہ پروموشنز نہ صرف فروخت میں اضافہ کریں گی بلکہ مارکیٹ میں ایم جی کی پوزیشن کو مزید مضبوط بھی بنائیں گی۔

editor

Related Articles