متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک پر ویزا پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک پر ویزا پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک پر  وزٹ اور ورک ویزا سے متعلق عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش سمیت نو ممالک پر ویزوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق وزٹ اور ورک ویزا پر ہوگا۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں بنگلا دیش، یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، یمن، لبنان اور افغانستان شامل ہیں۔

پابندی کی وجوہات میں ان ممالک میں سیاسی عدم استحکام اور باہمی رنجشیں بھی شامل ہیں۔ امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کے دفاع کا اعلان کردیا۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کا بڑا اقدام! غیر ملکیوں کے لیے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ

یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی، تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *