امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنےوا لا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا انہوں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں اب اچھے اقدامات کررہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کردی۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھاکہ یوکرین روس جنگ بندی کا معاملہ اتنا طویل ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھائیں گے: سعودی ولی عہد کا ٹرمپ سے ملاقات میں اعلان

