ثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کا کردار مؤثر اور ذمہ دارانہ ہے ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کا کردار مؤثر اور ذمہ دارانہ ہے ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ثالثی اور جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو موثر اور ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سراہا ہے اور ایرانی وفد کی اسلام آباد مذاکرات میں میزبانی کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے تعریف کی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں.

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان امریکا و ایران میں ثالثی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔

صدر پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ خطے کی سیکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔

یاد رہے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے امریکا کی ڈیل ہو گئی تو وہ پاکستان آئیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *