جب رویہ بدلتا ہے تو سیاست بھی بدلتی ہے، لاہور آمد پر بیرسٹر سیف کا صوبائی وزراء کی جانب سے پرتپاک استقبال

جب رویہ بدلتا ہے تو سیاست بھی بدلتی ہے، لاہور آمد پر بیرسٹر سیف کا صوبائی وزراء کی جانب سے پرتپاک استقبال

مشیر برائے اطلاعات و نشریات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کا لاہور آمد پر پنجاب حکومت کے سینئر وزراء کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا  گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے اطلاعات و نشریات خیبرپختونخواہ بیرسٹر محمد علی سیف کے لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر نے ان کا پرتپاک استقبال  کیا اور انہیں پنجاب میں گرمجوشی سے خوش آمدید کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر برائے اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا لاہور آمد پر پنجاب کے صوبائی وزراء بالشمول وزیر صحت سلمان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا اور گرمجوشی سے انہیں صوبائی دارلحکومت لاہور میں خوش آمدید کیا گیا۔

پنجاب حکومت کے سینئر وزراء نے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بیرسٹر محمد علی سیف کی لاہور آمد پر گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا جس سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے جہ جب رویہ بدلتا ہے تو سیاست بھی بدلتی ہے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی پھر کراچی جانے کیلئے تیار،کب جائیں گے؟تاریخ سامنے آگئی

کیونکہ گزشتہ دنوں جس طرح سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے پنجاب کے دارلحکومت لاہور پر چڑھائی انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے نا پسندیدہ کہا گیا تاہم صوبائی وزراء نے ثابت کیا کہ جب آپ کسی کے گھر تمیز سے آئیں گے تو ایسے ہی گرمجوشی سے استقبال بھی ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *