سہیل آفریدی پھر کراچی جانے کیلئے تیار،کب جائیں گے؟تاریخ سامنے آگئی

سہیل آفریدی پھر کراچی جانے کیلئے تیار،کب جائیں گے؟تاریخ سامنے آگئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ایک بار پھر شہر قائد کراچی کا دورہ کریں گے ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے ،وزیر اعلیٰ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کی فاتحہ میں شرکت کر ینگے، بلال محسود کا تعلق یوسی ون سہراب گوٹھ ٹاؤن سے تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سہیل آفریدی کراچی میں دوپہر 12 بجے پہنچیں گے اور شام 5 بجے واپس روانہ ہوں گے، فاتحہ کے بعد وہ سابق وزیر بلدیات حلیم عادل شیخ کے گڈاپ فارم ہاؤس پر قیام کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے بانی رہنما نےاپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق بڑا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو کراچی کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کا جلسہ نہ ہو سکا،جس میں سہیل آفریدی خطاب کرنے والے تھے۔ 11 جنوری کو سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نمائش چورنگی پر مختصر خطاب کے بعد واپس خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نمائش چورنگی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جلسہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور ساتھ پولیس کی مداخلت بھی ہوئی جس کے دوران کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔

سہیل آفریدی کے کراچی دورے کا مقصد نہ صرف مرحوم کارکن کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے بلند کرنا اور آئندہ کے پروگراموں کی تیاری بھی ہے۔

editor

Related Articles