پنجاب میں دھند کا راج تاحال برقرار ہے، شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز کو بند کردیا گیا۔
سینٹرل ریجن ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے, اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال، میاں چنوں،خانیوال، لودھراں اوربہاولپور میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔
موٹروے ایم تھری فیض پور تارجانہ، ایم فور پنڈی بھٹیاں تا ملتان، ایم فائیو ملتان تا روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
بلوچستان میں بھی قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کوئٹہ آنے جانے والی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
اس کے علاوہ احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، اقبال نگر، رحیم یار خان اور صادق آباد، ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوریٰ منگولی نوتال میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں خوفناک شدت کا زلزلہ، برفانی پہاڑ بھی لرز اٹھے

