امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے،ایران

امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے،ایران

ایران نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جنگی ماحول  کے باوجود امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔

لاریجانی نے مزید کہا کہ جنگی بیانیے کے شور اور کشیدہ ماحول کے باوجود مذاکراتی عمل کے لیے عملی انتظامات آگے بڑھ رہے ہیں اور مذاکرات کے لیے ساختی اور تکنیکی انتظامات میں خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ ایران مذاکراتی عمل کے لیے مثبت اور تعمیری راستہ اختیار کرنے کے عزم پر قائم ہے  تاکہ موجودہ کشیدگی میں حل کی راہیں تلاش کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری بیڑے کو تعینات کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ یہ جنگی جہاز تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی اور بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کو واضح طور پر وارننگ دی ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں سخت اور فوری نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اس سلسلے میں ایرانی پاسداران انقلاب نے آج سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے خطے میں فوجی کشیدگی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کی اہم ترین آبی گزر گاہ خطرے میں،ایران کی دو روزہ مشقوں پر امریکہ کا ریڈ الرٹ

    ایران اور امریکا دونوں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے جاری بیان اور امریکا کے بیڑے کی نقل و حرکت کے باوجود مذاکراتی عمل کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے اقدامات کرنے کی راہ پر ہیں۔

 کشیدہ ماحول میں مذاکراتی پیش رفت مثبت علامت ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے، اس لیے عالمی سطح پر بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *