کیس گروپ کےخواجہ قیصر56 ووٹ لیکر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی مبارکباد

کیس گروپ کےخواجہ قیصر56 ووٹ لیکر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون کی مبارکباد

پنجاب بار کونسل میں اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون گروپ نے ایک بار پھر اپنی مضبوط سیاسی اور تنظیمی حیثیت ثابت کرتے ہوئے واضح اکثریت کے ساتھ قیادت منتخب کرالی۔

پنجاب بار کونسل کے حالیہ اجلاس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون گروپ نے 56 ووٹوں کی فیصلہ کن اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جبکہ مخالف گروپ صرف 17 ووٹ حاصل کر سکا۔

انتخابی عمل کے نتیجے میں خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جبکہ فخر حیات کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب کر لیا گیا۔ یہ دونوں عہدیداران اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ پنجاب کی سب سے بڑی بار کونسل میں اکثریتی اعتماد اسی گروپ کو حاصل ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نومنتخب قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ایک بار پھر آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت وکلا کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی استحکام اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل انتخابات میں وکلا کمیونٹی نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا

ادھر ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے بھی خواجہ قیصر اور فخر حیات کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیر تارڑاور احسن بھون گروپ کی یہ کامیابی وکلا برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، اور نئی قیادت بار کونسل کے معاملات کو بہتر، شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں چلائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے، اور یہاں اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ کی 56 نشستوں پر کامیابی کو وکلا سیاست میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مخالف پروفیشنل گروپ اکثریت بنانے میں ناکام رہا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *