سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل، نیا طریقہ کار سامنے آگیا

سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل، نیا طریقہ کار سامنے آگیا

پنجاب حکومت نے سرکاری بھرتیوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں نئی بھرتیاں بنیادی پے اسکیل کے بجائے لمپ سم پے پیکج کے تحت کرنے کی تجویز ہے، جس سے بھرتیوں کے عمل میں تیزی اور آسانی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی محکموں میں رکی ہوئی بھرتیوں کو جلد مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ لمپ سم پے پیکج پر موجود پابندی میں نرمی کے کیسز حکومت کو کیس ٹو کیس بنیاد پر پیش کیے جائیں گے۔ اس عمل کے بعد گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کی نئی آسامیوں پر بھرتیاں لمپ سم پے پیکج کے تحت ممکن ہو سکیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں روایتی سروس رولز کے بجائے اہل امیدواروں کے معیار کو مدنظر رکھا جائے گا، جس سے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تاہم گریڈ 5 اور اس سے اوپر کی بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کے کیسز بدستور متعلقہ فورمز پر زیرِ غور رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ذریعے روایتی بھرتیاں جاری رہیں گی، جبکہ لمپ سم پے پیکج کے تحت بھرتیوں کی سہولت نئے نظام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ بھی بھاری اور سفر بھی سرکاری جہاز میں, اپوزیشن لیڈر کی مراعات سامنے آ گئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *