سُلطان محمد خان، جنہیں Sultan Muhammad Golden کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو گنیز ورلڈ ریکارڈز (GWR) نے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یہ اعلان اُن کے دو ریکارڈز کی کامیاب کوششوں کے بعد کیا گیا ہے، جو 13 دسمبر 2025 کو کیے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق، سُلطان محمد خان نے Longest Reverse Car Jump یعنی گاڑی کو ریورس میں سب سے طویل فاصلے تک جمپ لگانے اور Fastest Mile Driven in Reverse یعنی سب سے تیز ریورس میں ایک میل ڈرائیونگ کرنے کے ریکارڈ کی کوششیں کیں۔
ان کوششوں کے بعد، تکنیکی شواہد بشمول ویڈیو کلپس اور ڈرون فوٹیج گنیز ورلڈ ریکارڈز کو فراہم کیے گئے۔ گنیز نے تمام شواہد کو تسلیم کر لیا اور سُلطان محمد خان کو نئے ریکارڈ ہولڈر کے طور پر باضابطہ اعلان کیا۔
اطلاعات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے سرٹیفکیٹس ارسال کیے جا رہے ہیں جو 20 فروری 2026 تک موصول ہونے کی توقع ہے۔ یہ کامیابی سُلطان محمد خان کے لیے بین الاقوامی سطح پر نمایاں اعزاز اور پاکستانی اسپورٹس کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث ہے۔