نیا ڈیجیٹل ویزا سسٹم متعارف: 192 ممالک کے لیے آن لائن ویزا سہولت کا آغاز

نیا ڈیجیٹل ویزا سسٹم متعارف:  192 ممالک  کے لیے آن لائن ویزا سہولت کا آغاز

پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا سہولت متعارف کروا دی ہے، جس کے تحت غیر ملکی سیاح براہِ راست آن لائن ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ نیا ڈیجیٹل ویزا سسٹم سفارتخانوں کے دورے کی ضرورت ختم کرے گا اور پورا عمل تیز، مؤثر اور شفاف ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے اعلان کیا کہ پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا اور 120 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت باضابطہ طور پر متعارف کرا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معاشی ترقی کے اہم سنگ میل عبور کیے ہیں اور سیاحت کے شعبے کو مزید ترقی دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت، 192 ممالک کے شہری آن لائن ویزا حاصل کر سکیں گے، جبکہ 120 ممالک کے سیاح ویزا آن ارائیول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، تاکہ بین الاقوامی سفر کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک میں جا سکتے ہیں؟، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 میں تفصیل جاری

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سیاحت عالمی معیشت کا 10 فیصد حصہ ہے اور بہت سے ترقی یافتہ ممالک اس شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سیاحت کو فروغ دینا ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع کے لیے ضروری ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض میگن اور سیکرٹری جنرل اسلامی چیمبر آف کامرس شیخ یوسف حسن خلوی نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت نہ صرف ملازمت کے مواقع پیدا کرتی ہے بلکہ تجارتی فروغ اور ملک کی جی ڈی پی میں اضافے میں بھی مددگار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *