یو اے ای میں سوشل میڈیا سے متعلق نیا قانون نافد، توہین آمیز پوسٹ پر ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا

یو اے ای میں سوشل میڈیا سے متعلق نیا قانون نافد، توہین آمیز پوسٹ پر ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بشمول دبئی میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس، تبصرے یا کسی بھی مواد کے اشتراک پر سخت قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اب کسی بھی شخص کی توہین یا ساکھ کو نقصان پہنچانے پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے اور جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

قوانین کے مطابق توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر 250,000 سے 500,000 درہم (یعنی تقریباً 2.5 لاکھ سے 5 لاکھ درہم) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ بعض صورتوں میں یہ خلاف ورزی 1 سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ یہ سزائیں صرف پبلک پوسٹس تک محدود نہیں، بلکہ واٹس ایپ چیٹس، پرائیویٹ میسجز یا ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس پر بھی لاگو ہوں گی۔ اس کے لیے اسکرین شاٹس کو بطور ثبوت استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے غیر قانونی مواد شیئر کرنے والے افراد پر قانونی کارروائی ممکن ہو جاتی ہے۔

متعدد بار دبئی پولیس نے عوام کو الرٹ کیا ہے کہ “سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے پہلے سوچیں”۔ پہلے بھی متعدد افراد کو ایسے قوانین کی خلاف ورزی پر 50,000 درہم تک کا سول جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں کثیرالقومی فضائی مشق میں بھرپور شرکت، پائلٹس کی نان اسٹاپ پرواز

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *