عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے تفصیلات بتا دیں

عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے تفصیلات بتا دیں

پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر ایک ویڈیو بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے معائنے سے متعلق تمام حقائق بتا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزم عمران احمد خان نیازی (عمر 74 سال) کی دائیں آنکھ کی بینائی کم ہونے پر پمز اسلام آباد کے سینئر ماہرِ چشم نے اڈیالہ جیل میں مکمل آنکھ کا معائنہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ تشخیص میں دائیں آنکھ میں مرکزی ریٹینا وین روکے جانے کی تصدیق ہوئی۔ پمز میں انٹرا وٹریل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کی ضرورت بتائی گئی۔ جس پر مریض سے مکمل رضامندی کے بعد آپریشن تھیٹر میں کامیابی سے علاج مکمل کیا گیا۔ مریض کی حالت مستحکم رہی، ہسپتال سے معمول کے بعد کی ہدایات اور فالو اپ کے ساتھ فارغ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رات میں اسپتال منتقلی اور علاج کی خبریں! حقیقت سامنے آگئی 

یاد رہے  عمران خان کو آنکھ کے طبی ماہرین کی تجویز پر پمز  اسپتال لے جایا گیا تھا اور 20 منٹ کی طبی کارروائی کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیاگیا جس کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ عمران خان ’بالکل ٹھیک اورصحت مند ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  کو  بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *