ترک چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترک چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بایراکتار اوغلو نے جمعہ کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی کے معاملات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا اور قریبی رابطے و تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک جنرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منفرد صلاحیتوں پرتوجہ دی رہی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *