ماہانہ 7ہزار الائونس کی منظوری،کون سے افراد اہل ہوں گے؟

ماہانہ 7ہزار الائونس کی منظوری،کون سے افراد اہل ہوں گے؟

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گرڈ اسٹیشنز پر کام کرنے والے عملے کے لیے ایک اہم اور دیرینہ مطالبے کو منظور کرتے ہوئے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس سے صوبے بھر میں گرڈ اسٹیشنز پر تعینات تکنیکی عملے میں اطمینان اور حوصلہ افزائی کی فضا پیدا ہو گئی ہے،تفصیلات کے مطابق پیسکو بورڈ کے باقاعدہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی جس کے بعد بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ڈینجر الاؤنس ان ملازمین کو دیا جائے گا جو روزانہ کی بنیاد پر بجلی کے خطرناک نظام کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے ہیں۔

بورڈ کے مطابق یہ الاؤنس ایس ایس او (سب اسٹیشن آپریٹر)، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے لیے مخصوص ہوگا جو براہِ راست گرڈ اسٹیشنز پر تکنیکی اور آپریشنل ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ان ملازمین کا کام ہائی وولٹیج بجلی، حساس آلات اور خطرناک حالات میں انجام پاتا ہے، جہاں کسی بھی قسم کی معمولی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت پنجاب کا اساتذہ کے الائونس سے متعلق بڑا فیصلہ

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینجر الاؤنس کی منظوری کا مقصد صرف مالی مدد فراہم کرنا نہیں بلکہ اس عملے کی حوصلہ افزائی، پیشہ ورانہ اعتراف اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا بھی ہے۔

پیسکو انتظامیہ کے مطابق گرڈ اسٹیشنز پر تعینات عملہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی خدمات کے بغیر بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور مستقبل میں بھی عملے کے مسائل اور مطالبات کو مرحلہ وار حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ادارے کا ماننا ہے کہ بہتر مراعات نہ صرف ملازمین کے مورال کو بلند کرتی ہیں بلکہ کام کے معیار اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بھی بہتری لاتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *