ماہانہ 50ہزار،طلبا کے لیے سنہری موقع ،بڑی کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

ماہانہ 50ہزار،طلبا کے لیے سنہری موقع ،بڑی کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے نوجوان طلبہ اور حالیہ گریجوایٹس کے لیے دو ماہ کے بامعاوضہ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے،کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام مختلف شعبوں میں دستیاب ہوگا تاکہ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر کے امیدوار اس میں حصہ لے سکیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام کے لیے پانچ اہم شعبے منتخب کیے گئے ہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آپریشنز اینڈ پلاننگ، فنانس اینڈ اکاؤنٹس، انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر (سول) اور مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن۔

ان شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں ،اہلیت کے حوالے سے کمپنی نے واضح کیا ہے کہ امیدوار کے پاس کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ ادارے کی متعلقہ فیلڈ میں بیچلر ڈگری یا مساوی تعلیمی قابلیت ہونی چاہیے۔علاوہ ازیں وہ طلبہ جو ابھی متعلقہ ڈگری پروگرامز میں زیرِ تعلیم ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، بشرطیکہ وہ اپنی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ریفرنس لیٹر فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے طلباء کے لیے خوشخبری ، لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے کا طریقہ کار سامنے آگیا

انٹرن شپ پروگرام کے دوران منتخب امیدواروں کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا تاہم اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ انٹرن شپ عارضی نوعیت کی ہوگی اور اس سے کسی بھی امیدوار کو مستقل ملازمت کا حق حاصل نہیں ہوگا۔صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے ہی آگے رابطہ کیا جائے گا۔درخواست دینے کے لیے امیدوار اپنا سی وی کیریئر @  پی ٹی سی ڈاٹ جی اوپی ڈاٹ پی کے پر ای میل کے ذریعے  پر جمع کروا سکتے ہیں۔

انٹرن شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ کے کسی بھی درخواست کو قبول یا مسترد کرنے کا حق رکھتی ہے۔یہ پروگرام نوجوان طلبہ کے لیے عملی تجربہ حاصل کرنے اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ ماحول میں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا یہ اقدام مقامی نوجوانوں کی ملازمت کے مواقع بڑھانے اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *