کیا اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع کی جا رہی ہے؟، اہم فیصلہ متوقع

کیا اسکولوں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع کی جا رہی ہے؟، اہم فیصلہ متوقع

ملک بھر میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث موسمِ سرما کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سردی میں مسلسل اضافے اور کم درجہ حرارت کے پیش نظر پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں اسکولوں میں نو دن کی چھٹیاں

بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے، جس کے باعث بچوں کی صحت اور حاضری پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی چھٹیاں مزید ایک ہفتہ بڑھانے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشاورت مکمل ہونے کے بعد آج ہی موسمِ سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ جن اضلاع میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے، وہاں خصوصی طور پر چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

اس تجویز کے تحت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 19 جنوری تک بند رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سے اضلاع کے موجودہ اور متوقع درجہ حرارت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:شدید گرمی کی لہر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، پنجاب میں کل سے ہی سیکنڈ شفٹ کو چھٹیاں دے دی گئیں

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ موسمی صورتحال اور محکمہ موسمیات کی آئندہ پیش گوئیوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔ والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شدید سردی کے باعث بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے چھٹیوں میں توسیع کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *