رمضان کی خریداری کرنے والوں کےلیے اہم خبر

رمضان کی خریداری کرنے والوں کےلیے اہم خبر

رمضان المبارک میں خریداری کرنے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماہ مقدس کے دوران شہر بھر میں سات رمضان بازار کیش لیس ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنا اور خریداری کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے دوران معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

چیف کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام رمضان بازاروں کو کیش لیس بنایا جائے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ مقدس کے آغاز سے قبل تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کر لیے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک ، دنیا بھر میں اس سال روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گا؟

حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر سات رمضان بازار قائم کیے جائیں گے، جبکہ تین ہفتہ وار بازاروں کو بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ عوام کو سستی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن اور ترنول میں اضافی رمضان بازار قائم کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں کیش اینڈ کیری آؤٹ لیٹس کے ساتھ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عید الفطر سے قبل رمضان کے آخری دس دنوں میں “چاند بازار” کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *