اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : تجزیہ کار حماد حسن

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : تجزیہ کار حماد حسن

سینئر تجزیہ کار حماد حسن نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، تاہم یہ تمام باتیں بے بنیاد قیاس آرائیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات پیدا ہونے کی کوئی وجہ موجود نہیں، نہ ہی کوئی بڑی تقرری ہونے والی ہے اور نہ ہی اس وقت کوئی بڑے معاشی چیلنجز درپیش ہیں، اس لیے موجودہ حالات میں اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حماد حسن کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اختلافات سے متعلق خبریں محض افواہوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معیشت اور سیکیورٹی کے معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ملک میں بڑے بڑے منصوبے آ رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اصل مسئلہ صرف پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان ہیں، جو احتجاج اور انتشار پھیلا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے ملک میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو چھ ماہ کی مہلت اور ونڈر بوائے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں: حسن ایوب

سینئر تجزیہ کار حماد حسن نے مزید کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان موجود مثالی تعلقات کی بدولت پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، جس کا اعتراف نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی مبصرین بھی پاکستان کی معاشی سمت کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔

حماد حسن نے بتایا کہ بلوم برگ اور رائٹرز کی رپورٹس میں واضح طور پر اس امر کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حقائق کے باوجود افواہیں پھیلانا قومی مفاد کے خلاف ہے اور عوام کو چاہیے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے زمینی حقائق پر توجہ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *