میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان دراڑ پیدا ہو چکی ہے، تاہم یہ تاثر افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ سول حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان غیر معمولی تعاون پایا جاتا ہے اور حالیہ غیر معمولی کامیابیوں کی بنیادی وجہ بھی یہی مضبوط ہم آہنگی ہے۔
میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان میں جان بوجھ کر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عسکری قیادت اور حکومت کے درمیان اختلافات موجود ہیں، مگر یہ تمام باتیں بے بنیاد قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں اور سول و عسکری قیادت کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ایک جنگی کیفیت میں ہے اور اس صورتحال میں پاکستان کی عوام، عسکری قیادت اور سیاسی قیادت مل کر اس جنگ کو لڑ رہی ہیں۔ ان کے مطابق اس قسم کی افواہیں اور قیاس آرائیاں دانستہ طور پر پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ اس قومی جدوجہد کو متاثر کیا جا سکے اور ملک میں بے یقینی کی فضا پیدا ہو۔
میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت پاکستان کی ترقی اور کامیابیوں کی معترف ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سول اور عسکری قیادت کے درمیان تعاون اور اعتماد ہی پاکستان کی طاقت ہے۔