گزشتہ چند روز سے بعض میڈیا حلقوں میں حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات کی افواہیں ایک منظم طریقے سے گردش کر رہی ہیں، جنہیں باخبر حلقے ایک منصوبہ بند مہم قرار دے رہے ہیں۔
اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق 6 جنوری کی پریس کانفرنس میں یہ بات نہایت واضح انداز میں بیان کی گئی کہ وفاقی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کے ابہام یا قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں۔
اس سے قبل بھی ایسی خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کی جا چکی ہے، جبکہ مؤقف یہی رہا ہے کہ فوج بطور ادارہ حکومتی فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتی ہے اور بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے ہمیشہ حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتی رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی افواہیں اور پروپیگنڈا وہ عناصر پھیلا رہے ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے منفی مہم جوئی کا سہارا لینے کے عادی ہیں۔