وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، یہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی چھتیں اور ایک دیوار گر گئی اور مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : بھلوال میں تیز رفتار ٹرک اُلٹنے سے 4 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
🚨🚨اسلام آباد، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج دھماکا، دیوار اور چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 5 افراد زخمی۔ pic.twitter.com/tiiepQhNfa
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) January 22, 2026

