غزہ امن منصوبے میں شمولیت سے انکار،ٹرمپ کی میکرون کو رجیم چینج کی دھمکی

غزہ امن منصوبے میں شمولیت سے انکار،ٹرمپ کی میکرون کو رجیم چینج کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اپنے عہدے پر زیادہ عرصہ قائم نہیں رہیں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ فرانس کو امریکی قیادت والے “غزہ بورڈ آف پیس” میں شامل کرنے کی کوشش میں ناکام رہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے صدر ٹرمپ کی پیشکش کو یکسر مسترد کر دیا تھا، اس ردعمل کے بعد ٹرمپ نے فرانس سے درآمد ہونے والی مشہور شراب “شیمپین” پر 200 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دی جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات پر کشیدگی پیدا ہو گئی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میکرون کو کوئی پسند نہیں کرتا اور وہ جلد اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے، انہوں نے اس دوران میکرون کا ایک نجی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں میکرون نے گرین لینڈ کے حوالے سے ٹرمپ کے مؤقف پر حیرت کا اظہار کیا اور G7 اجلاس میں باہمی تعاون کی تجویز دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے غزہ کے لیے مجوزہ ’بورڈ آف پیس‘ کا ٹونی بلیئر سے متعلق بڑا فیصلہ

فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ کے تجارتی اقدامات اور دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ یورپی یونین متحد ہو کر ایسے یکطرفہ اقدامات کا مؤثر جواب دے گی،انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مدت پوری کرنے تک عہدے پر برقرار رہیں گے اور سیاسی دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ میکرون نے 2017 میں فرانس کی صدارت سنبھالی تھی اور بعد میں دوبارہ منتخب ہوئے۔ ان کی حکومت کو پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریکوں اور عوامی سیاسی دباؤ کا سامنا رہا ہے، جس نے ان کی مقبولیت اور سیاسی استحکام کو متاثر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *