چینی گاڑی ہیول کی حیران کن پیشکش، صارفین کے لیے کیا نیا آنے والا ہے؟

چینی گاڑی ہیول کی حیران کن پیشکش، صارفین کے لیے کیا نیا آنے والا ہے؟

چین کی مقبول آٹو موبائل کمپنی ہیول، جس کی پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری سازگار انجینئرنگ ورکس کر رہی ہے، نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا اور غیر متوقع فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے بڑھتی ہوئی طلب اور غیر معمولی مقبولیت کے باعث ہیول گاڑیوں کے ڈیلیوری شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے اس کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

ہیول انتظامیہ کے مطابق گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافے کے باعث بروقت ڈیلیوری میں مشکلات کا سامنا تھا، جس کے پیش نظر ڈیلیوری ٹائم لائن پر نظرثانی ناگزیر ہو گئی۔ نئے فیصلے کے تحت اب جو صارفین گاڑیاں بک کروائیں گے، انہیں ٹینک 500 پی ایچ ای وی کی ڈیلیوری 6 سے 8 ماہ میں جبکہ ٹینک 500 ایچ ای وی کی ڈیلیوری 7 سے 9 ماہ کے دوران فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیول ایچ 6 پاکستان میں اب پانچ سالہ آسان اقساط کے منصوبے کیساتھ دستیاب  

سازگار انجینئرنگ ورکس نے جہاں ڈیلیوری کا وقت بڑھایا ہے وہیں صارفین کے لیے خوشخبری بھی سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب سے تمام نئی بُکنگز پر گاڑیوں کے ساتھ مفت چارجر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت کا اطلاق اُن صارفین پر بھی ہو گا جن کی گاڑیاں تاحال ڈیلیور نہیں ہوئیں۔ کمپنی کے مطابق 27 جنوری 2026 کے بعد کی تمام کنفرم شدہ بُکنگز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔

ہیول انتظامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ ڈیلیوری میں تاخیر بعض صارفین کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ شفافیت، اعلیٰ معیار اور صارفین کے طویل المدتی اطمینان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہیول انتظامیہ نے صارفین کی جانب سے بڑھتے ہوئے اعتماد اور گاڑیوں کی غیر معمولی طلب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آٹو انڈسٹری میں ہیول اپنی مسابقتی قیمت، بہتر معیار اور صارف دوست پالیسی کے تحت مستقبل میں بھی ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *