انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارت بے نقاب، امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی اسمگلرز کو سزا سنادی

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارت بے نقاب، امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی اسمگلرز کو سزا سنادی

دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے مکروہ اور منظم دھندے میں بھارتی اسمگلرز کے ملوث ہونے کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے ہیں۔

امریکی محکمۂ انصاف نے بھارتی اسمگلرز کی منظم غیر قانونی سرگرمیوں سے پردہ چاک کرتے ہوئے ایک اور بھارتی شہری کو سزا سنا دی ہے، جس سے بھارت میں پھیلتے ہوئے اس سنگین جرم کی عالمی سطح پر تصدیق ہو گئی ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے ایک اور مقدمے میں بھارتی شہری شیونگ کو عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے، جو درجنوں افراد کو غیر قانونی طور پر امریکا داخل کرانے میں ملوث رہا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشہتاری ملزم سمیت 7 افراد گرفتار

عدالتی دستاویزات کے مطابق مذکورہ بھارتی شہری گزشتہ برس انسانی اسمگلنگ کے کئی غیر قانونی آپریشنز کا حصہ رہا، جن کے ذریعے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو خطرناک راستوں سے امریکا پہنچایا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برسوں کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ بھارتی شہری امریکا میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار ہو چکے ہیں، جو بھارتی معاشرے میں بڑھتے ہوئے غیر قانونی امیگریشن کے رجحان کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رجحان نہ صرف میزبان ممالک کے لیے سیکیورٹی چیلنج بن چکا ہے بلکہ عالمی امیگریشن نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

عالمی سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک میں بھارتی شہریوں کے بڑھتے ہوئے جرائم، انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کے نیٹ ورکس نے مودی سرکار کے نام نہاد ترقی اور خوشحالی کے بیانیے کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ گروہ اب عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور بعض کیسز میں دہشت گرد سرگرمیوں کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کو خدشہ ہے ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں،برطانوی میڈیا

امریکا کے علاوہ آسٹریلیا اور یورپی ممالک نے بھی بھارتی شہریوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ متعدد ممالک میں بھارتی اسمگلرز کے نیٹ ورکس توڑے جا چکے ہیں، جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کر کے بھاری سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ  بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر مؤثر اقدامات کا فقدان عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس رجحان کو بروقت نہ روکا گیا تو یہ مسئلہ مستقبل میں عالمی سیکیورٹی، معاشی استحکام اور امیگریشن نظام کے لیے مزید سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، اور کسی بھی ملک یا قومیت سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *