بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے بالآخر کئی ماہ سے جاری افواہوں اورقیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ہدایت کار راج ندی مورو سے اپنی دوسری شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سمانتھا نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز خوشی اور اعتماد کے ساتھ کرنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں، چند منتخب شخصیات اور دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کو میڈیا سے خفیہ رکھا گیا تھا ور اس کی تصاویر یا ویڈیوز بھی محدود پیمانے پر ہی شیئر کی گئیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جوڑا اپنی نجی زندگی کو بھرپور حد تک محفوظ رکھنا چاہتا ہے
۔شادی کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی فلم انڈسٹری سمیت مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر جوڑے کو مبارک باد پیش کی مختلف اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلمی شخصیات نے سمانتھا اور راج ندی مورو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں کی جوڑی کو نہ صرف ذاتی سطح پر بلکہ پیشہ ورانہ حوالے سے بھی ایک بہترین اضافہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ماضی میں بھی دونوں نے متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ایک دوسرے کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
سمانتھا کی پہلی شادی 2017 میں ساتھی اداکار ناگا چیتنیا سے ہوئی تھی فلمی دنیا کی اس مقبول جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا تھا، مگر 2021 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
دوسری طرف راج ندی مورو کی پہلی شادی 2015 میں ہوئی تھی، جو 2022 میں طلاق پر ختم ہو گئی دونوں افراد کے ماضی کے تجربات، شہرت اور فلمی سفر ایک نئے آغاز کی شکل میں یکجا ہو رہے ہیں۔