وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نہ ڈھیل دی جائیگی اور نہ ہی ڈیل کی جائیگی البتہ انکی تمام طبی ضروریات پوری کی جا رہی ہٰیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے لندن آمد پرمیڈیا سے تفصیلی گفتگو کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ڈھیل دی جا رہی ہے بلکہ انکی تمام طبی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ ایک طبی مسلئہ ہے اور اسے اسی حوالے سے دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں بہترین ڈاکٹرز ہیں جنہیں اس حوالے سے کنسلٹ کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ عمران خان کی صحت بہت بہتر ہے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا ارہی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک طبی مسلئہ ہے اور اسے سیاسی حوالے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صورتحال تشویشناک نہیں، سوشل میڈیا پر سنسنی زیادہ پھیلائی گئی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انڈیا سے میچ ہارنے پر وزیراعظم سے باضابطہ کوئی بات نہیں ہوئی کیونکہکبھی ہار کبھی جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں بہتری کی کافی گنجائش ہے، چیزیں بہتر ہوں گی۔
بانی کی طبی صحت بہت بہتر ہے، جو ایشو تھا حل ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی کی صحت پر بریفنگ دی گئی ہے اورصحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔