پنجاب میں پولیس اور سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب میں پولیس اور سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

پنجاب میں پولیس اور سول انتظامیہ کے محکموں میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جن کے تحت مختلف اضلاع اور محکموں میں اعلیٰ افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جاری کردہ معلومات کے مطابق متعدد افسران کو ان کے نئے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے اور یہ کارروائی انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔

پولیس کے شعبے میں اہم تقرریوں کے مطابق ذیشان اصغر کو ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے۔ طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی ایو کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ کا نیا ذمہ دار بنایا گیا ہے۔

محبوب راشد میاں کو کمانڈنٹ پولیس انٹیلیجنس اسکول تعینات کیا گیا ہے جبکہ سجاد حسن خان منج کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایڈمن اسپیشل برانچ کے اہم منصب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اسی طرح مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ گریڈ 19 کے ایس ایس پی ڈاکٹر نوید عاطف کو ڈی پی او ضلع چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے ایس ایس پی صادق حسین کو ڈی پی او ضلع ڈیرہ غازی خان مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے ایس ایس پی کاشف ذوالفقار کو ڈی پی او ضلع چکوال کا چارج دیا گیا ہے۔

گریڈ 18 کے ایس ایس پی محمد عمران، ڈی پی او ضلع راجن پور مقرر ہوئے ہیں۔ گریڈ 18 کے ایس ایس پی کامران حامد کو ڈی پی او ضلع حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ایس ایس پی حسن جاوید بھٹی کو ڈی پی او ضلع لیہ کا منصب سونپا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ایس ایس پی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ڈی پی او ضلع مری تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 18 کے ایس ایس پی منصور قمر کو ڈی پی او ضلع کوٹ ادو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 18 ہری پور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا الزام، خیبر پختونخوا حکومت کا اپنی ہی انتظامیہ کے خلاف بڑا فیصلہ

سول انتظامیہ میں ہونے والی تقرریوں کے مطابق عائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنر ضلع چنیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ملیحہ راشد ڈپٹی کمشنر ضلع خانیوال مقرر ہوئیں ہیں۔ آصف علی کو ڈپٹی کمشنر ضلع لیہ تعینات کیا گیا ہے۔ توقیر الیاس ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹ ادو مقرر کیے گئے ہیں۔

عمران حسین رانجھا کو ضلع راجن پور میں ڈپٹی کمشنر کا چارج دیا گیا ہے۔ احسان علی جمالی ڈپٹی کمشنر ضلع بھکر تعینات ہوئے ہیں۔ خالد جاوید کو ڈپٹی کمشنر ضلع وہاڑی مقرر کیا گیا ہے جبکہ سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر ضلع ساہیوال تعینات ہوئے ہیں۔ جہانزیب حسین کو ڈپٹی کمشنر ضلع خوشاب مقرر کیا گیا ہے۔

اضلاع کی سطح پر اعلیٰ پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں میں گریڈ 20 کے ڈی آئی جی خرم شہزاد حیدر کو آر پی او ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا کو آر پی او ڈویژن فیصل آباد کا چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں شدید سیلاب، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

گریڈ 20 کے ڈی آئی جی محمد ایاز سلیم کو آر پی او ڈویژن ساہیوال مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے ڈی آئی جی محمد اظہر اکرم کو آر پی او ڈویژن ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے ڈی آئی جی غازی صلاح الدین کو آر پی او ڈویژن بہاولپور کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مزید برآں گریڈ 19 کے ایس ایس پی سردار غیاث گل کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *