واٹس ایپ صارفین کے لیے سرپرائز ، نیا اہم فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کے لیے سرپرائز ، نیا اہم فیچر متعارف

واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم پر ایک اہم اور طویل عرصے سے مطلوب فیچرچیٹ ہسٹری شیئرنگ کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو مستقبل میں گروپ کمیونیکیشن کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کا سبب بن سکتا ہے۔

 اس نئے فیچر کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران اب صرف موجودہ پیغامات ہی نہیں بلکہ پرانی گفتگو بھی دیکھ سکیں گے، جو پہلے ممکن نہیں تھا،  یہ سہولت خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگی جو کسی گروپ میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور انہیں گفتگو کے پس منظر کو سمجھنے کے لیے درکار معلومات میسر نہیں آتیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نئے ممبران کو تقریباً 24 گھنٹوں تک کی حالیہ چیٹ ہسٹری فراہم کرے گا، اس دوران وہ زیادہ سے زیادہ 1000 پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

 یہ حد اس لیے مقرر کی گئی ہے تاکہ فیچر کی کارکردگی متاثر نہ ہو اور پیغامات کی منتقلی کے دوران ایپ کا مجموعی تجربہ مستحکم رہے،  اس کے باوجود یہ مقدار اتنی ضرور ہے کہ نئے آنے والے صارفین گروپ کی حالیہ سرگرمیوں، شیئر کی گئی معلومات اور جاری مباحثوں کو بآسانی سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے واٹس ایپ کو مکمل بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

مزید یہ کہ واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کو واضح طور پر یہ اختیار دیا ہے کہ وہ چاہیں تو اس فیچر کو فعال یا غیر فعال کر سکیں ، اس طرح ہر گروپ اپنی ضروریات، نوعیت اور پرائیویسی پالیسی کے مطابق فیصلہ کر سکے گا کہ نئے ممبران کو ہسٹری دکھانی ہے یا نہیں ،  اس سے گروپ کا انتظام مزید لچکدار ہو جائے گا اور پریشانی یا بے جا معلومات کے انکشاف جیسے خدشات کم ہوں گے۔

ایک اور اہم پہلو صارفین کی پرائیویسی ہے جس پر واٹس ایپ ہمیشہ زور دیتا آیا ہے، میٹا کمپنی کے مطابق شیئر کی جانے والی تمام چیٹ ہسٹری مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہی رہے گی،  جیسے ہی کوئی نیا ممبر گروپ میں شامل ہوگا، متعلقہ پیغامات خودکار طور پر دوبارہ انکرپٹ ہو کر اس تک پہنچیں گے، جس سے حساس معلومات محفوظ رہیں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر ابھی ترقی اور ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، اور اس کا عام صارفین کے لیے اجرا تاحال نہیں ہوا، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس فیچر کی آمد سے گروپ چیٹنگ کا تجربہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *