وزیراعظم رمضان پیکج : خواتین کے لئے بڑی خبر

وزیراعظم رمضان پیکج : خواتین کے لئے بڑی خبر

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت ملک بھر میں پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے اور انہیں جدید ڈیجیٹل سہولتوں سے مستفید کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن نے وزارت آئی ٹی کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ڈیلیگیشن کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر آئی ٹی نے وفد کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن اور حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی ڈیجیٹل پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالیاتی سہولتوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے بھی خواتین کو مالی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال : بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت متعدد زخمی

ملاقات کے دوران دونوں فریقین کے درمیان آؤٹ سورسنگ، ٹیک ٹیلنٹ، پراپ ٹیک اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی بڑھانے اور لیکویڈیٹی میں اضافے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

داماک پراپرٹیز کے ڈیلیگیشن میں امیرہ حسین سجوانی، عقیب حسن اور جوزف ایل ام شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے پاکستان کے ڈیجیٹل نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں پراپ ٹیک اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ نوجوان ٹیک ٹیلنٹ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *