چکوال : بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت متعدد زخمی

چکوال : بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت متعدد زخمی

چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کوسٹل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو تلہ کنگ منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹریفک حادثہ ، بےقابو ٹریلر کار پر الٹ گیا, 5 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

مسلسل پیش آنے والے ان حادثات نے علاقے میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور شاہراہ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کے مطالبات کو مزید تقویت دی ہے ۔

editor

Related Articles