امریکہ کے ایران کے شمالی علاقے سیریک اور جزیرہ قثیم پر حملے

امریکہ کے  ایران کے شمالی علاقے سیریک اور جزیرہ قثیم پر حملے

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جدید اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد ایران پر حملے کئے گئے جس کے بعدایرانی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے سیرک میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام )کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف اپنے دفاعی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملےگزشتہ روز امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو گرائے جانےکے ردعمل میں کیے گئے تھے۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ سیرک پورٹ اور اس کے آس پاس کے دیہات کے رہائشیوں نے علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں جن کی نوعیت کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا، امریکا جواب دے گا: ٹرمپ کا دعویٰ

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ گھنٹے قبل کہا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، امریکی افواج ایران کیخلاف سخت سے سخت جوابی کارروائی کریں گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں الزام عائد کیا تھاکہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی جدید فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے مار گرایا ہے جس سے وہ سمندر برد ہوگیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے امریکی فوج کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ رات گشت پر مامور جدید امریکی AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر میں موجود دونوں پائلٹس کو جدید ترین ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچالیا گیا لیکن امریکی افواج ایران کو سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

editor

Related Articles