سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

سونے اور چاندی کی قیمتوں  نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتوں نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

 پیر کے روز سونے کی قیمت پہلی بار تاریخ میں 4,600 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی، جبکہ چاندی نے بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.3 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 4,469.49 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

دورانِ کاروبار سونا 4,600.33 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر بھی جا پہنچا۔ امریکی مارکیٹ میں فروری ڈیلیوری کے لیے گولڈ فیوچرز 2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,591.10 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے تھے۔

اس حوالے سے مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی سیاسی اور جغرافیائی خطرات ہیں،  سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونا اور چاندی کی طرف راغب ہو رہے ہیں، کیونکہ غیر یقینی حالات میں یہ دھاتیں ہمیشہ محفوظ سمجھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 4 لاکھ روپے سے تجاوز

امریکہ میں کمزور روزگار کے اعداد و شمار نے بھی مارکیٹ پر اثر ڈالا اور توقعات کو تقویت دی کہ فیڈرل ریزرو رواں سال کم از کم دو بار شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔

 شرح سود میں کمی سے غیر منافع بخش دھاتوں، خاص طور پر سونے اور چاندی، کی طلب میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قدر میں کمی نے بھی قیمتی دھاتوں کو سہارا دیا اور ان کی قیمتوں میں تیزی کو مزید بڑھایا۔

چاندی کی قیمت میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 82.72 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، دورانِ سیشن چاندی نے 83.96 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔ پلاٹینم کی قیمت میں بھی 3.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 2,345.40 ڈالر فی اونس پر جا پہنچی، جبکہ گزشتہ ماہ پلاٹینم نے 2,478.50 ڈالر کی بلند ترین سطح دیکھی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں سونا اور چاندی سرمایہ کاری کے لیے سب سے محفوظ راستہ سمجھی جا رہی ہیں، اور آئندہ دنوں میں ان دھاتوں کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *