ٹیکس نہ دینے والوں کیلئے اہم خبر، صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

ٹیکس نہ دینے والوں کیلئے اہم خبر، صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

پنجاب میں عرصہ دراز سے ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں رجسٹریشن لازمی قرار دی جا رہی ہے۔

 اس اقدام کا مقصد ٹیکس وصولی میں اضافہ اور محصولات کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری ٹیکس وصولی، رجسٹریشن اور ای آئی ایم ایس (EIMS) سسٹم پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف کی نئی شرائط، حکومت ترقیاتی بجٹ میں کمی اور مزید ٹیکس لگانے پر تیار

 اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پی آر اے سے رجسٹریشن کروانے کے ساتھ ساتھ ای آئی ایم ایس کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نیٹ سے باہر ہزاروں ڈاکٹرز ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے

اجلاس کے دوران محصولات کے مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے پر سرگودھا اور بہاولپور ڈویژن کی کارکردگی پر اظہارِ ناراضی کیا گیا۔

چیئرمین پی آر اے نے ہدایت دی کہ فیلڈ ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے رواں ماہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کیا جا سکے اور نان فائلرز کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *