محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ پتنگبازی پر پابندی برقرارہے اور اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہے، مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیرقانونی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے، پتنگ بازی پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں بسنت کی محدود اجازت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہے، مقررہ دنوں اور وقت سے قبل پتنگ بازی غیرقانونی ہے۔

مزہد جانیئے:بسنت منانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقام پر قبل از وقت پتنگ سازی یا پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *