پاکستان میں سولر پینلز سے متعلق بھارتی اور افغان میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستان میں سولر پینلز سے متعلق بھارتی اور افغان میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب

وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی اور افغان میڈیا کے پاکستان مخالف منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی، جس میں سولر پینلز کے حوالے سے عوام میں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں مبینہ بھارتی مداخلت، منظم انفارمیشن وارفیئر کے شواہد سامنے آ گئے

وزارت اطلاعات کے مطابق، سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاک فوج بلوچستان میں ظلم کر رہی ہے اور عام کسانوں کے ذریعہ معاش تباہ کر دیا جا رہا ہے۔ اس تاثر کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو پیش کی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ ایک اہلکار سولر پینلز تباہ کر رہا ہے، تاہم وزارت اطلاعات نے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔

ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی

وزارت کے مطابق، اصل ویڈیو بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹیئر کور کے آپریشن کی فوٹیج ہے، جس کا مقصد غیر قانونی منشیات کی کاشت میں استعمال ہونے والے سولر پینلز کو ہٹانا اور منشیات کی پیداوار کو روکنا تھا، وزارت نے واضح کیا کہ اس کارروائی کا کوئی تعلق عام کسانوں یا شہریوں کے معاش سے نہیں ہے۔

دہشتگرد فنڈنگ روکنے کی حکمت عملی

وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ ایف سی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے یہ آپریشنز منشیات کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ذرائع کو بھی ختم کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں، اس سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

جعلی پروپیگنڈا کی بین الاقوامی توثیق نہیں

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی تصدیق نہیں کی، تاہم بھارتی اور افغان ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر اسے منظم انداز میں پھیلایا گیا، جس سے پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈا مہم کی پہچان بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سڈنی دہشتگردی کا واقعہ، پاکستان مخالف اسرائیل، بھارت پروپیگنڈا بے نقاب، حقائق کھل کر سامنے آ گئے

میڈیا لٹریسی اور حقائق کی اہمیت

وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر فوری یقین نہ کریں، اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کریں، تاکہ گمراہ کن پروپیگنڈا کا شکار نہ ہوں۔

اس پورے واقعے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی اور افغان میڈیا میں پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈا منظم انداز میں کیا جاتا ہے، اور اس کے خلاف ملک کی سرکاری اداروں کی جانب سے شفاف اور حقائق پر مبنی وضاحت ناگزیر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *