گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس اُلٹنے سے 9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

گوادر: کوسٹل ہائی وے پر بس اُلٹنے سے 9 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

بلوچستان کے ساحلی علاقے میں واقع مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس سے 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیاجہاں  بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے  میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بدقسمت بس کراچی سے جیونی جا رہی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 40 مسافر سوار تھے،  جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سندھ کے مختلف شہروں سے تھا جو روزگار کی تلاش میں جیونی جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا: شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 14 افراد جاں بحق، متعددزخمی

حادثے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی اور  تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو ہدایت دی ہے کہ زخمی مسافروں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جاں بحق افراد کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس مہیا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب پنجاب کے ضلع سرگودھا میں آج شدید دھند کے باعث ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : چکوال : بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت متعدد زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جا رہے تھے تاہم شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جاگرا،  حادثے کا شکار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *