بنگلہ دیش کے انکار کے بعد پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ اہم خبر

بنگلہ دیش کے انکار کے بعد پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ اہم خبر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے شرکت نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے بھی ایونٹ کے بائیکاٹ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کرتا ہے تو پاکستان بھی اسی مؤقف کو اختیار کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیش ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں، جبکہ بنگلہ دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی تاکہ حتمی مؤقف طے کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے تو اسے اپنے میچز میزبان ملک بھارت میں ہی کھیلنا ہوں گے۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے اور اسی تناظر میں ممکنہ بائیکاٹ پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی جگہ ورلڈ کپ میں کونسی نئی ٹیم شامل کی جائے گی؟

رپورٹس کے مطابق اگر بنگلہ دیش نے بھارت جانے سے انکار کیا تو آئی سی سی کسی اور ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کرنے کے آپشن پر بھی غور کر رہا ہے۔ اس پیش رفت نے ورلڈ کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *