اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم سے متعلق حکومت نے اہم تبدیلی کردی

اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم سے متعلق حکومت نے اہم تبدیلی کردی

پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کو جوائنٹ فیملی سسٹم تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مشترکہ خاندانی نظام میں رہنے والے افراد بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس فیصلے کے تحت جوائنٹ فیملیز کو اپنے موجودہ گھروں کی توسیع یا نئے مکانات کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جو آسان اقساط میں واپس کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے خصوصی طور پر گھروں کی توسیع کے لیے بغیر سود قرض کے عملی نفاذ کی بھی منظوری دے دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی خاندانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت قرض لینے والوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق حکومت نے جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار مکانات کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے اور وہ افراد جو اپنی ذاتی زمین نہیں رکھتے، انہیں حکومت کی جانب سے زمین فراہم کی جائے گی، جبکہ مکان کی تعمیر کے لیے آسان اور بلاسود مالی معاونت بھی دی جائے گی۔

اس اسکیم کے ابتدائی مرحلے میں 1534 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، جو قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق افراد کو دیے جائیں گے۔

اس مرحلے میں پنجاب میں جہلم، قصور، فیصل آباد اور لودھراں سمیت مختلف اضلاع میں پلاٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو باعزت رہائش کی سہولت فراہم کرنا اور صوبے میں رہائشی مسائل کو مؤثر انداز میں کم کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *