ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ، ڈیزائن اور فیچر ایسے کہ سب چونک جائیں

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ، ڈیزائن اور فیچر ایسے کہ سب چونک جائیں

ایپل کی جانب سے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری سے متعلق طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اب اس ڈیوائس کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے، جس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ایپل رواں سال فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کے قریب پہنچ چکا ہے، جبکہ نئی لیک میں اس کے ڈیزائن اور فیچرز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون موجودہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز سے بالکل مختلف ہوگا۔ لیک ہونے والی معلومات کے مطابق فون کا کیمرا ڈیزائن خاص طور پر منفرد ہوگا جو آئی فون ایئر سے مشابہ ہوگا، تاہم مکمل سیاہ رنگ میں ہوگا۔ اس ماڈل میں دو کیمرے، ایک مائیکروفون اور فلیش شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاکہ فون کھلنے پر آئی پیڈ پرو جیسا احساس دے۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی کا پاکستانی طلبا کے لیے بڑا اعلان،ہر ماہ نو سو یورو وظیفہ اور یونیورسٹی کی فیس میں مکمل چھوٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل اس فولڈ ایبل آئی فون میں بٹنوں کی روایتی ترتیب کو بھی بدلنے جا رہا ہے۔ والیوم بٹن کو ڈیوائس کے اوپری دائیں حصے میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ٹچ آئی ڈی کو پاور بٹن کے اندر ضم کیا جائے گا۔ فون کے بائیں جانب کوئی بٹن نہیں ہوگا تاکہ فولڈ اور ان فولڈ حالت میں استعمال آسان رہے۔

لیک کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں فیس آئی ڈی شامل نہیں ہوگی، جبکہ فرنٹ کیمرا کو چھوٹے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیوائس کھلنے پر 7.8 انچ کی بڑی اسکرین فراہم کرے گی، جبکہ بند حالت میں 5.5 انچ ڈسپلے دستیاب ہوگا۔

فون میں جدید اے 20 پرو چپ اور 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایپل اس فولڈ ایبل آئی فون کو ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ متعارف کرا سکتا ہے، جس کی ابتدائی قیمت 2400 ڈالر متوقع ہے۔

ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایپل ایک علیحدہ فلپ اسٹائل آئی فون پر بھی کام کر رہا ہے، جو مستقبل میں فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں ایپل کی حکمت عملی کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *