چین ایران اور روس کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

چین ایران اور روس کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی اور ان کا نام “میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ” رکھا گیا ہے۔

ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کے گارڈز، روس اور چین کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کرنا اورتینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی بحریہ نے ان مشقوں کا باقاعدہ آغاز 2019 میں کیا تھا اور تب سے اب تک یہ مشقیں سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔ ہر مشق میں شریک ممالک نے اپنے جدید جنگی آلات اور بحری حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ سمندری سکیورٹی کے شعبے میں صلاحیتیں بہتر بنائی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :امید ہے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی ، امریکی صدر

یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں اپنے بحری بیڑے کی تعیناتی کر رکھی ہے، جس کے بعد خطے میں سلامتی کے مسائل اور تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے حالات میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقیں عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مشقوں کے دوران شریک ممالک اپنے جدید ہتھیار، بحری جہاز اور حکمت عملی کے تجربات کا تبادلہ کریں گے، جس سے مستقبل میں مشترکہ دفاعی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *