وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا رات گئے شہر کا دورہ، سیکورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا رات گئے شہر کا دورہ، سیکورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات

  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مختلف پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا، اہلکاروں کے ساتھ وقت گزارا اور صوبے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، آغا شکیل احمد درانی، ایم پی اے زرک خان مندوخیل، شیر خان ناصر، حسن میر بلوچ، یوسف بنگلزئی اور دیگر سیاسی و انتظامی شخصیات بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :قطر کی بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اہلکاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ہر قسم کی دہشت گردی اور بے امنی سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کی اولین ترجیح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی فورسز کی انتھک محنت اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور حالیہ حملوں کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات زور پکڑ رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کی اس ملاقات سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی امن قائم رکھنے کی حکومتی سنجیدگی کا پیغام گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *